لیاری میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے3 افراد زخمی

Firing during protest against load-shedding injures three in Karachi
کیپشن: Firing during protest against load-shedding injures three in Karachi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لیاری میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے واقعے کا خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لیاری موسیٰ لین میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ ،، روڈ بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کے الیکٹرک آفس کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔ بھگدڑ مچنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے بھی فائر کھول دیئے۔ نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ساتھ ہی احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا عندیہ بھی دے ڈالا ۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملیر اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔ صرف لیاری سے 45 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا ہونے ہیں۔۔۔بلوں کی عدم ادائیگیاں مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔