ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کے باعث دو طلبہ تنطیموں میں جھگڑا

پنجاب یونیورسٹی میں لڑکی کے باعث دو طلبہ تنطیموں میں جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنطیموں میں لڑکی کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا ، پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی میں تعینات کردی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے وقت دو طلبہ تنطیموں میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا،پولیس کے مطابق دونوں طلبہ تنطیموں میں لڑائی جھگڑا کیفے ٹیریا میں لڑکی کی موجودگی پر ہوا جس دوران طلبہ نے سیکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ مسلم ٹاؤن کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے معاملات پر قابو پالیا۔تاہم پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب بھی پنجاب یونیورسٹی بھی پہنچ گئے،جن کا کہنا یے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور دونوں گروپوں میں بات چیت جاری ہے اور درخواست ملنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer