(سٹی 42) سندر میں انٹرنیشنل فوڈ چین کے ایف سی کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق انٹرنیشنل فوڈ چین کے ایف سی میں تین ڈاکووں نے واردات کی اور سیکورٹی گارڈ کی گن بھی چھین لی جو لوٹ مار کے بعد سیکورٹی گارڈ کو واپس بھی کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکو کے ایف سی کے اندر جب داخل ہوئے تو سیکورٹی گارڈ سو رہا تھا اور ڈاکو سیکورٹی گارڈ سے گن چھین کر اندر داخل ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکووں نے کے ایف سی میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور لوٹ مار کے دوران دس لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوئے پولیس نے کے ایف سی کے مینجر عبداللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاحال ڈاکووں کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجیز سے مدد لی جا رہی اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔