(قذافی بٹ) پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا بگل ایک بار پھر بج گیا ، آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ،کابینہ کے اندر کچھ نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ، نام فائنل کرلئے گئے۔
پنجاب حکومت کے زرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اندر ایک مرتبہ تبدیلیاں کی جارہی ہیں، کابینہ کے اندر نئے چہرے سامنے کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعلی پنجاب نے منظوری دے دی ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے چہروں میں یاور عباس بخاری، غزین عباسی اور مسرت جمشید چیمہ کا شامل کیا جاسکتا ہے-
یاور عباس بخاری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین بھی ہیں، جبکہ وزیرقانون بشارت راجہ سے واپس لی گئیں وزارتیں بھی وزراء کو دی جائیں گی- شامل کئے جانے والے وزراء کو سوشل ویلفئیر اور بیت المال کی وزارتیں بھی دی جائیں گی-کابینہ میں کچھ وزرا سے وزارتیں واپس لیں جائیں گی-