(مظہر عباس ) لاہور پولیس کے کرپٹ اور نااہل افسروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ ، سی سی پی او آفس مٰیں ڈویژنل ایس پیز اور حساس اداروں کی رپورٹس پر بڑا اقدام کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور سنجیدہ الزامات رکھنے والے افسروں کو کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کرپٹ اور سنجیدہ الزامات کی رپورٹس ڈویژنل ایس پیز اور حساس اداروں سے لی گئیں ، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی جگہ نئے سب انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی ایڈمن کے مطابق ایسے افسروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جن کی کوئی سفارش اور انکے دامن صاف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے افسران پولیس کا اچھا چہرہ ثابت ہونگے۔