ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین تیار کر لی

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانوی دواسازکمپنی اسٹرازینیکاکےساتھ مل کر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی۔ کمپنی کےمطابق ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔باقی ویکسین کےمقابلےمیں یہ ویکسین سستی اورباآسانی اسٹورکیاجاسکےگا۔
امریکی کمپنی فائزراور ماڈرنا کے بعد اب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نےدواساز کمپنی اسٹرازینیکاکےساتھ ویکسین بنانےکادعوی کردیا۔ اسٹرازینیکاکےساتھ بنائی گئی ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔اوریہ کافی سستی ہوگی جب کہ اسے اسٹورکرنا بھی آسان ہوگا۔
سائنسدانوں کےمطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سےیہ ویکسین 20 ماہ میں تیار کی گئی ہے اور عموماً اس کی تیاری میں 10 برس لگتے ہیں، اس ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پرکی گئی۔
اس ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پر یہ 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے جب کہ برطانوی حکومت نے 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دیا ہے جو 50 ملین افراد کے لیے کافی ہوں گی۔
ویکسین کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج متاثر کن ہیں تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک ہوں گے۔ اسٹرازینیکاکےسی ای اوکہتےہیں کہ ویکسین کی افادیت اورحفاظت سےاس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ یہ کوروناکےخلاف انتہای مؤثرثابت ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer