بیگم شمیم اختر کی تدفین کی تیاریاں

 بیگم شمیم اختر کی تدفین کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر :سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر  کی تدفین کی تیاریاں جاری۔ شریف فیملی نے مشاورت مکمل کر لی۔نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی جبکہ تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔


سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد شریف فیملی نے تدفین کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی۔لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف،اسحاق ڈار،حسن نواز،حسین نواز،عابد شیر علی، سلمان شہباز سمیت دیگر افراد لندن میں نمازہ جنازہ ادا کریں گے۔جبکہ میت لاہور پہنچنے پر شہباز شریف اپنی والدہ کی میت وصول کریں گے۔نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے سبزہ زار میں ادا کی جائے گی۔

لیگی ذرائع کے مطابق وی آئی پی نقل و حرکت کیلئےالگ اور اہم شخصیات کیلئے الگ الگ انتظامات کیے جائیں گے۔مرحومہ کو جاتی امراء قبرستان میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔یہ جگہ مرحومہ نے اپنی زندگی میں ہی مختص کی تھی۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں  انتقال کر گئی تھیں۔  سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer