ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع

شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کیلئے مسلم لیگ ن نے ڈپٹی کمشنرلاہور کو باقاعدہ درخواست دے دی، دو ہفتوں کے لیے پیرول پر رہائی دینے کی استدعا کی گئی۔
 
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے باضابطہ درخواست دے دی ،رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کیلئےڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی۔ درخواست کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کالندن میں انتقال ہوا، جبکہ میت کی واپسی پر تدفین لاہور میں ہونی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کم از کم دو ہفتوں کیلئےپیرول رولز 1978 کے تحت رہاکیاجائے ۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سےاظہار افسوس کیلئے پارٹی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کرنی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے شمیم بیگم کے جنازہ کے انتظامات بھی کرنے ہیں۔ پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور موصول ہوگئی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا فیصلہ حکومت پنجاب نے کرنا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer