کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری

کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کسانوں کیلئے خوشخبری، کسان اب اپنی اجناس براہ راست بھی مارکیٹ میں لا سکیں گے، کسان اپنی اجناس براہ راست بھی شہریوں کو فروخت کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے کسانوں کو اپنی اجناس براہ راست شہریوں کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، لاہور کے 32 ماڈل بازاروں میں کسان اپنی پروڈکٹس بیچ سکیں گے۔ کسانوں کو براہ راست بازاروں تک رسائی دینے کا مقصد مڈل مین کی اجارہ داری کا خاتمہ ہے۔

 پہلے مرحلے میں لاہور کے 32 ماڈل بازاروں میں کسانوں کو پلیٹ فارم دیا جائے گا، شہریوں کو براہ راست اپنی اجناس کی فروخت کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز ایک ماہ میں تیار کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں کو سہولت دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دی اور چینی کے نرخوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مزید درآمدی چینی خریدنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ بروقت ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے،اس کے علاوہ محکمہ خوراک کو پاسکو سے 63 ہزار ٹن درآمدی گندم خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آٹے کی قیمت میں 138 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان ہے، گندم کی نئی قیمت مقرر ہونے سے آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے ۔ پنجاب حکومت آئندہ آنےوالے سینزن میں 40 سے 55 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری  کرے گی۔ فی من گندم 1650 روپےمیں خریدنے سے حکومت کو 80 ارب روپے تک سبسڈی دینا ہوگی ۔ پنجاب حکومت سبسڈی بڑھا کر آٹے کی قیمت نہیں بڑھائے گی جبکہ اداروں کی جانب سے گندم کی قیمت بڑھانے پر آئندہ ممکنہ اعدادو شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا ۔

Sughra Afzal

Content Writer