ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نےعالم دین سے شادی کرلی

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نےعالم دین سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو ترک کردیا تھا اور اب انہوں نےعالم دین سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسڑی کو خیر آباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سامنےآئی جس میں انہوں نے شادی کا جوڑا پہنا ہوا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیاگیا کہ ،   بگ باس کے سیزن 6 کی ثناخان عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

سابقہ اداکارہ کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں سرانجام پائی، انہوں نے لکھا ہے کہ اللّہ کی رضا کے لیے ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہےان کا مزید کہناتھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘آخر میں اُنہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کی فراک زیب تن کی جبکہ دلہا مفتی انس نے سفید لباس کےساتھ جیکٹ اور سر پر سفید ٹوپی پہنی،دنوں اس شادی سے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، تقریب میں دنوں کے اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ قریبی رفقاء بھی اس میں شریک ہوئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Spotboye (@spotboye_in)

واضح رہے کہ  ثناء خان نےمذہب اسلام کی خاطر شوبز کو ترک کردیا ہے۔ اداکارہ ایک طویل پوسٹ لکھی تھی جس پر لوگوں نے  ان کی حوصلہ افزائی کی اور مذہب اسلام کےلئے اپنی آنے والی زندگی گزارنے پر انہیں خوش آمدید کہا،تحریر میں لکھا کہ ’آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں، میں سالوں سے شوبز  کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی۔

جس کے لیے میں ان کی شکر گزرا ہوں لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟’کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟

ثناء خان نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ’کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کےجواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں، خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

ثناء خان نے مزید بتایا کہ ’اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے اور صرف دولت و شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلے۔

بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے ثناء خان نے مشہور فلمیں سائن کیں، ان میں ’یہی ہے ہائی سوسائٹی‘، ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘، ’وجہ تم ہو‘ اور ’ٹوائلٹ‘ جیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer