ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ پلاننگ میں بڑی خامیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کی ڈویلپمنٹ کو 25 فیصد اوور ڈیزائن کیا گیا،منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی جبکہ ری ڈیزائننگ کی تجویز دے دی گئی۔

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کیلئے سب بیس کی موٹائی بھی 10 انچ سے زائد رکھی گئی، ذرائع کے مطابق ڈیزائن میں سڑکوں کو اونچا کرکے پلاٹوں کو کئی کئی فٹ نیچا کردیا گیا۔

 ایل ڈی اے سٹی منصوبہ کی فی کنال ڈویلپمنٹ کا تخمینہ بھی 25 لاکھ روپے لگایا گیا، منصوبے کے کنٹریکٹرز کو فائدہ دیتے ہوئے چاراعشاریہ ایک چھ فیصد میگا الاؤنس دیا گیا، ایل ڈی اےانجنئیرنگ ونگ نے 15 ارب کے پی سی ون کو اوور ڈیزائن کرکے 17 ارب پر پہنچا دیا۔

 ذرائع کے مطابق صرف میگا الاؤنس ختم کرنے سے پی سی ون میں ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم بچت ہوگی، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کو پہلے عثمانی کنسلٹنٹس نے ڈیزائن کیا جبکہ نیسپاک نے سپروائز کیا تھا، اب منصوبے کی خامیوں کو ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 منصوبے کی ری ڈیزائننگ اور پی سی ون پر نظر ثانی کرنے کی منظوری لی جائے گی ، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حقائق سامنے لانے پر سکروٹنی کمیٹی نے نقائص کو تسلیم کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer