ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ناروے میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں کا وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس کتاب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

  ناروے میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پی پی 160 کے امیر احمد سلیمان بلوچ کی قیادت میں وحدت  روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اور قرآن پاک اٹھائے احتجاج کیا، مظاہرین نے ناروے حکومت سے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر احمد سلیمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے، دیگر ممالک بھی پاکستان اور اسلام سے کچھ سیکھیں، قرآن مجید کو بچانے والے نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور بار کی اپیل پر تمام عدالتوں میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف  ہڑتال جاری ہے، وکلاء مقدمات کی سماعت سے غیر حاضر ہیں،  وکلاء نے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف عالمی فورم پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer