ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوربیل انٹرنیشنل سکول لیک سٹی میں فرولمپکس مقابلوں کا آغاز

فوربیل انٹرنیشنل سکول لیک سٹی میں فرولمپکس مقابلوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: فوربیل انٹرنیشنل سکول لیک سٹی میں فرولمپکس مقابلوں کا آغاز ہو گیا، فرولمپکس میں 35 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوربیل انٹرنیشل سکول میں منعقدہ فرولمپکس کی افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کی شرکت، سکول پرنسپل عاصمہ رضوان نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی، طلبہ نے شمعیں روشن کرکے اور آسمان میں غبارے چھوڑ کر فرولمپکس کا آغاز کیا۔  

فرولمپکس میں لاہور کے 15 سکول کی 35 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 500 سے زائد طلبہ کے مابین فٹبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور شطرنج سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔  

طلباء کا کہنا ہے کہ تعلیم کا بوجھ کم کرنے، صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ایسے مقابلے بہت ضروری ہے، طلباء کا مزید کہنا تھا کہ سارا سال فرولمپکس کاانتظار کرتے ہیں۔  

25 نومبر تک جاری رہنے والے فرولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ موسیقی اور فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا۔