ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ سلطان احمد چوہدری کو صوبے بھر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکیورٹی بڑھانے کی خصوصی ہدایت کر دی۔

 انہو ں نے کہا کہ جن سائٹس پرچائنیز کام کر رہے ہیں وہاں پر سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے جبکہ انکی رہائشگاوں کےگردونواح میں سرچ آپریشنز کیے جائیں۔ ڈی آئی جی کو بطور فوکل پرسن چینی ماہرین کے ساتھ مستقل رابطے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer