ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ارفع کریم ٹاور کے شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ

سانحہ ارفع کریم ٹاور کے شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Arfa Kareem Tower Blast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) سانحہ ارفع کریم ٹاور میں شہید ہونے والے پولیس افسروں کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ، سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی۔

سانحہ ارفع کریم ٹاورمیں شہید ہونے والے پولیس افسران واہلکاروں کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کرنے کی سمری آئی جی پنجاب نے منظور کر کے حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوادی ہے۔ سمری میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور 6 کانسٹیبلز کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکہ ہوا تھا جس  میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer