نئی حکومت کی کفایت شعاری مہم دعوؤں تک محدود

نئی حکومت کی کفایت شعاری مہم دعوؤں تک محدود
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)تبدیلی کی دعویدارحکومت کی کفایت شعاری مہم دعوؤں تک محدود، صوبائی وزراءکے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 72 لاکھ کے فنڈزمنظور کر لئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو فنڈز کے اجراء کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی فنانس سٹینڈنگ کمیٹی میں صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر ایجنڈا پیش کیا گیا تھا۔ جس پر کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ کی بجائے 72 لاکھ کے فنڈز جاری کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ۔

ابتدائی طور پر 11 وزراء کے گھروں کیلئے فنڈز منظور کیے گئے۔ جن میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کے گھر کیلئے 8 لاکھ، چودھری ظہیر الدین، سردار حسین بہادر دریشک، حافظ ممتاز احمد، محمد محسن لغاری، راجہ راشد حفیظ، محمد بشارت راجہ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، ملک محمد انور، ملک نعمان احمد لنگڑیال کی سرکاری رہائشگاہوں کیلئے بھی فنڈزمنظور کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer