ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کو  آڑے  ہاتھوں لے لیا ۔

 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتماعی سزا دینا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی ۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے، صرف کراچی میں کے الیکٹرک کا عزاب نہیں حیسکو اور سیپکو نے بھی لوگوں کے لئیے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام کے الیکٹرک آتی ہے ہم نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا قبلہ درست کرائیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کے الیکٹرک اپنی من مانی کرے ، یہ کمپنیاں یہاں سے کمارہی ہیں لیکن یہاں پر اپنی سرمایہ کاری نہیں کررہیں۔ ان کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے ٹرانسفامر کام نہیں کرتے۔ کے الیکٹرک کے ٹرانسفامر اتنا لوڈ برداشت نہیں کر پاتے ۔