ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی کارروائی کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف پیٹیشن سماعت کیلئے مقرر

Samrah Malik Advocate, Writ Petition, PEMRA prohibition, PEMRA Notification, City42, Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ  ثمرہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ 
ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں عدالتی کارروائی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے درخواست میں وفاقی حکومت ، چئیرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا۔ انہوں نے اپنی پیٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ  پیمرا کا 21مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ۔عدالتی کارروائی کی میڈیا کوریج پر پابندی کا یہ  نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔

ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے  استدعا کی کہ  عدالت پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور   درخواست کے حتمی فیصلہ تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔