ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں بھی دودھ، دہی،جوس سمیت تمام اشیاء دستیاب ہوں گی، اہم معاہدہ طے

جیلوں میں بھی دودھ، دہی،جوس سمیت تمام اشیاء دستیاب ہوں گی، اہم معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی جیلوں کے میں ٹک شاپ کے قیام کیلئے محکمہ جیل خانہ جات اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان کی جانب سے سینئر جنرل مینیجر عنائت اللہ دولہ نے معاہدے پر دستخط کئیے۔ معاہدے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان قیدیوں کی سہولت کیلئے ٹک شاپس قائم کی جائیں گی۔  ٹک شاپس پر کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے متعلق بھی اشیاء ضرورت دستیاب ہوں گی۔ ٹک شاپس پر چائے، کولڈ ڈرنکس، دودھ، دہی،جوس، بیکری آئٹمز، جوشاندہ ، صابن، ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ٹشو پیپر،سگریٹ اور نسوار سمیت تمام اشیاء ضرورت بھی دستیاب ہوں گی۔ 

ٹک شاپ جیل کے اندر صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک اور ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہیں گی۔ ٹک شاپس پر خریداری کیلئے ادائیگی کیلئے قیدیوں کے پنجاب بنک میں موجود اکاؤنٹس سے لنک کیا جائے گا، قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ کرسکیں گے۔ خریداری کے طریقہ کار کی شفافیت کیلئے کیش کے ذریعے ادائیگی نہیں کی جاسکے گی۔