ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہتک عزت بل، حکومت نے صحافتی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

ہتک عزت بل، حکومت نے صحافتی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : ہتک عزت قانون 2024کا معاملہ، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے صحافتی تنظیموں کےوفد کی ملاقات ہوئی ۔ 
ملاقات میں پی بی اے،سی پی این ای،ایمنڈ کےعہدیداران ، پی ایف یوجے،اےپی این ایس اورلاہورپریس کلب کےعہدیدارشریک ہوئے، اس کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ 
صحافتی نمائندوں نےہتک عزت بل پرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمشترکہ تحفظات سےآگاہ کیا، بتایا کہ حکومت نے صحافتی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔ بل منظور کرانے سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحفظات دور کرنے کے بعد بل کو ایوان میں لانے کا وعدہ کیا، حکومت چندہی گھنٹوں میں وعدےسےمکرگئی،پارلیمانی اکثریت کی بناپربل منظورکرالیا۔