ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکومیں اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئےبلنگ نظام آن لائن کرنیکا فیصلہ

 لیسکومیں اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئےبلنگ نظام آن لائن کرنیکا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکومیں اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئےبلنگ نظام آن لائن کرنیکا فیصلہ، میٹر ریڈرز کے موبائل فونز کو آئی ٹی سینٹر سے منسلک کر کے صارفین کے بلوں کی پرنٹنگ کر دی جائیگی۔
 لیسکومیں اووربلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئےبلنگ کاجدیدنظام لانےکافیصلہ کرلیا گیا۔میٹر ریڈر کی جانب سے بنائی جانیوالی تصویر کو براہ راست بلنگ کے لئے بھجوایا جائیگا۔جدید نظام کی مدد سے ریڈنگ سیکشن کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل نہیں کی جا سکے گی۔۔ریکارڈ میں ردوبدل نہ ہونے سے اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ تصاویر کو براہ راست بھجوانے کی مدد سے صارفین کی اوورچارجنگ کی شکایات میں بھی کمی ہو گی۔لیسکو نے اووربلنگ ، بجلی چوری کے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کردیا۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق کمپنی کے سسٹم میں جدت لا رہے ہیں۔ریڈنگ سیکشن کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی سے معاملے میں بہتری آئیگی۔

Ansa Awais

Content Writer