فاران یامین : رائیونڈکے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اشرف کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ محلہ مرتضیٰ آباد میں پیش آیا،جس کی زد میں آکر اشرف نامی شہری زخمی ہوگیا۔اشرف کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیالیکن جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق شواہد فرانزک ٹیموں کی مدد سے جمع کر لئے گئے ہیں ۔
فائرنگ کا ایک اور واقعہ نشتر کے علاقہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا،زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی نوجوان کی شناخت عقیل امجد کے نام سے ہوئی، فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔عقیل دائیں ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہوا، حالت خطرے سے باہرہے ۔
پولیس نے موقع سے خول جمع کر لئےاور سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کی جا سکے۔