ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے دور حکومت میں ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، مریم اورنگزیب  

Maryam aurangzaib,City42
کیپشن: Marriyum Aurangzeb,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان اور ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آج کے حالات ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا گیا لیکن قائد میاں نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، سرخرو ہوئے کیونکہ عوام اور قیادت کو پتہ تھا کہ ہم نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور امانت سمجھ کر عوامی خدمت کی۔ 

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے چار نسلوں کا حساب دیا اور سرخرو ہوئے اور عمران خان کی کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی، گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تیار کردہ جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی، ایسے لوگوں سے ہمارا موازنہ نہ کیا جائے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے مسلح جتھوں پر قومی و حساس عمارتوں پر حملے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، ریڈیو پاکستان، مساجد، سکول، ہسپتال اور ایمبولنسز جلانے کے جرم پر مقدمے بنے۔

 ’عمران خان نے مریم نواز کو نواز شریف کی کمزوری سمجھ کر باپ کے سامنے گرفتار کیا اور سزائے موت کی چکی میں ڈالا، ہمارے بارے میں عدالتی فیصلے پڑھیں اور شرم کریں۔‘ 

 ان کا کہنا تھا کہ یہی فرق ہوتا ہے حقیقی اور مصنوعی سیاسی جماعتوں اور قیادت میں، یہی فرق ہوتا ہے اصل سیاسی جماعت میں اور سیاست کے لبادے میں مسلح جتھوں میں۔ 

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین اور میڈیا کے ساتھ دشمنی کی اور سب سے بڑھ کر ناقابل معافی جرم  یہ کیا کہ تم نے ریاست کے ساتھ دشمنی کی لیکن ہم نے بہادری سے سارے جبر کا سامنا کیا اور ملک، جمہوریت اور سیاست کی حفاظت کی اور کرتے رہیں گے۔