جنید ریاض : گرمی کی شدت میں اضافہ ،بچے سکولز میں گرمی سے نڈھال ہونے لگے,اساتذہ نے محکمہ تعلیم سے یکم جون سے چھٹیاں دینے کا مطالبہ کردیا.
شدید گرمی میں سی ڈی جی ایل بوائز سکول وحدت کالونی میں مسلسل لوڈشیڈنگ سے دو بچے بہوش ہوگئے۔ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سےتاحال سمری تیار نہیں کرسکا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن مقبول احمد کا کہناہے پنجاب بھر کے سکولز میں چھٹیاں 6 جون سے ہی ہونگی۔چھٹیوں کی سمری رواں ہفتے چیف سیکرٹری کو بھجوائی جائے گی۔