ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما رزاق خان نیازی نے پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کردیا،کہا پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں استعفی دیتا اور فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔
رزاق خان نیازی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملےعوام سے کرائے گئے۔قیادت کاہاتھ نہ ہوا یسے اقدامات کوئی بھی نہیں لیتا،بھارت جو نہ کرسکا ہماری عوام نے وہی کر دکھایا۔
رزاق خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی نے برے وقتوں سے ہمیں نکالا شہادتیں دیں،اورہم نے صلہ دیاکہ ہم نے ان کے گھروں کو جلایا،ہم نے اپنی فوج اور دنیاکو کیا پیغام دیا،عوام کو فوج کے مخالف کھڑا کیا جا رہا ہے،اس سے ملک اور ہم سب کا نقصان ہے۔