ویب ڈیسک: ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں دہشتگردوں نے ایک نجی کمپنی کے گیس پلانٹ پرحملہ کر کے 4 ایف سی اہلکاروں سمیت6 افراد کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے دو افراد نجی گیس کمپی کےسکیورٹی گارڈ ہیں۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ایک گیس پلانٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کم از کم چار اہلکار اور دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز شہید ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پہاڑی علاقے میں گیس نکالنے کے پلانٹ پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور فرنٹیئر کور ن کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
عسکریت پسندوں نے راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں سےگیس کے دو کنوؤں M-8 اور M-10 کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سرحد کے قریب اس حملہ میں 50 تک عسکریت پسند
شریک تھے۔
اب تک کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔