کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنیوالے نے اعتراف جرم کرلیا

کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنیوالے نے اعتراف جرم کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد شر پسندی اور پاک فوج کی وردی کی بے توقیری کرنے والے پی ٹی آئی کے  کارکن جان محمد نے  اعتراف جرم کرلیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی آڑ میں جان محمد نامی شر پسند نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا تھا  جس دوران یونیفام کی بے توقیری کی گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔واقعےکےبعد ویڈیو میں جان محمد  کا کہنا تھا کہ اس نے ریڈ لائن کراس کی ہے، دیکھو یہ وردی اس کے گھر سے لایا ہوں۔

تاہم اب  کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن نے اعتراف جرم کرلیا۔ضلع مہمند سے تعلق رکھنےوالے ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا، عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کےکیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی، منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ یہ کرنا ہے‘۔

جان محمد نے دعویٰ کیا کہ ’جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کو کہا، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بشمول اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور دوسرے رہنما موجود تھے،  یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کےگھر کی جانب جانےکا کہتے ہیں، کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کےدوران مجھے یونیفارم ملتا ہے ، وہ پہن کر میں نے ویڈیو بنائی‘۔

جان محمد نے مزید کہا ’میں نے کور کمانڈر کی شرٹ پہن لی اور حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی، میں نے یونیفارم کی شرٹ بعد میں جلا دی، اس کے بعد یہی گروپ پی ایس او پیٹرول پمپ اور آرمی اسٹور میں گھس کر لوٹ مار کرتا رہا‘۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)