ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرایا دیا گیا جس کے ذریعے اب صارفین اپنا پیغام ڈیلیٹ کرنے کے بجائے باآسانی اس کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا۔ واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر میسج کو تبدیل کرنے کا آپشن دے دیا۔ واٹس ایپ میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر اب اس میں تبدیلی کی جاسکے گی۔ 

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اس نئے فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ میٹا کمپنی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس نئے فچر پر ابھی کام جاری ہے۔

 ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ نے یہ بتایا تھا کہ نیا فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ بیٹا کا نیا ورژن پلے سٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

خیال  رہے کہ اس سے قبل میٹا کی طرف سے ایک سے زیادہ فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو چلانے کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے حالیہ دنوں میں واٹس ایپ میں خفیہ چیٹس کو لاک کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر