چوبارہ میں مارکیٹ سے کم قیمت پر خریدی گئی 5500 کنال زمین کے معاملہ کی چھان بین

Chobarah, Layyah, Revinue Office, Anti Corruption Department, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب کے جنوبی ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اینٹی کرپشن  ڈائریکٹر کے ریوینیو آفس پرچھاپہ اور ایک پٹواری کی معطلی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی اس علاقہ میں ساڑھے پانچ ہزار کنال زمین کی سستے داموں خریداری ک کی تحقیقات کا  آغاز قرار دیا جارہا ہے۔

ایک  نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ لیہ کی تحصیل چوبارہ کے ریوینیو آفس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا اور ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا۔

نیوز چینل نے تحصیلدار چوبارہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ عظمیٰ خان نے اپنے اور  اپنےخاوند احد مجید کے نام اراضی کے انتقال  کرائے  جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں اراضی کی قیمت مارکیٹ سے کئی گنا کم لکھی گئی ہے۔