سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

State bank,interest rate
کیپشن: Pakistani currency
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر عمل کرنا پڑگیا،سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں ایک سو پچاس بیسز پوائنٹس اضافہ کیا،شرح سود بارہ اعشاریہ دو پانچ فیصد سے بڑھ کر تیرہ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پالیسی بیان کے مطابق شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں اوسط مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022 کی معاشی نمو مضبوط ہے، پالیسی تاخیر کی بے یقینی شرح تبادلہ پر اثر انداز ہورہی ہے۔

دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال نے شرح سود میں اضافے کو مسترد کردیا کہا کہ یہ مشکلات مزید بڑھا دے گا ۔
مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح تیرہ اعشاریہ چار فیصد پر پہنچ گئی ہے،سٹیٹ بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے مالی سال بھی مہنگائی کی یہ بلندی برقرار رہ سکتی ہے ،مالیاتی استحکام،معاشی نمو ،عالمی اجناس کی قیمتوں کو معمول پرلانے کی ضرورت ہے اور بیرونی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے موثر کارروائی کرنا ضروری ہے۔