ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصم اظہر سے متعلق سوال پر ہانیہ کا حیران کن جواب۔ ویڈیو وائرل

عاصم اظہر سے متعلق سوال پر ہانیہ کا حیران کن جواب۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: Asim Azhar and Hania Amir
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ ہانیہ عامر کا ان دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

گزشتہ برس عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں ہی شخصیات نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔تاہم اب حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ'آپ کے ایکس کی سوشل میڈیا پوسٹس کے نیچے کمنٹ سیکشن میں آپ کو کیوں ٹیگ کیا جاتا ہے؟'، اس سوال پر پہلے تو ہانیہ نے کسی  قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بعد میں اداکارہ نے سوال کے جواب پر تبصرہ نہ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ' ہم دونوں بہت محنتی لوگ ہیں جو کام محنت سے کرتے ہیں، ان (عاصم) کے اور میرے بہت چاہنے والے ہیں، جب بھی کوئی مداح کمنٹ کرتا ہے یا منفی گفتگو ہوتی ہے تو  ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'ہماری فیملیز ہیں، دوست ہیں، مداح ہیں جو بہت پیار کرتے ہیں، جب لڑائی انٹرنیٹ پر ہوتی ہے تو اس کا اثر ہمارے چاہنے والوں پر بھی ہوتا ہے، اسی لیے میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی'۔واضح رہے کہ عاصم اظہر کی رواں برس ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر