ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی پولیس گردی ،پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار،عالمی سطح پر شدید مذمت

پنجاب اسمبلی پولیس گردی ،پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار،عالمی سطح پر شدید مذمت
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : پنجاب اسمبلی میں حالیہ  واقعے پر دنیا کے مختلف ممالک کی پارلیمنٹ کے سیکرٹریز کے پنجاب اسمبلی حکام سے رابطے۔

پنجاب اسمبلی میں پولیس کے پہلے بارداخلے پر عالمی سطح پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق مختلف ممالک کے پارلیمنٹ کے سیکرٹریز نے   واقعہ کی تفصیلات مانگ لیں،کہ کس طرح پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی۔سیکرٹری جنرل لوک سبھا جی سی ملہوترہ کا پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری پارلیمنٹری امور سے ٹیلیفونک رابط۔جی سی ملہوترہ  نےپنجاب اسمبلی میں سینکڑوں کی تعداد میں پولیس کے داخلے پر تشویش کا اظہارکیا۔ جی سی ملہوترہ  کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کی بالادستی پر حملہ بدنما داغ ہے۔ 

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ذاتی طور پر پنجاب اسمبلی کا وزٹ کیا اور پولیس گردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔انکا کہنا تھا کہ  یہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پولیس گردی کا پہلا واقعہ ہے۔

اس کے علاوہ سکارٹش پارلیمنٹ کے سیکرٹری سر سٹیفن نے بھی پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولیس گردی کی پرزور مذمت کی ہے۔یورپین یونین کے نمائندہ کرسٹوفر شیلڈ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولیس گردی کے واقعے کو دنیا کی پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ  قرار دیا۔کسی ہاؤس کے اندر اتنی بڑی تعداد میں پولیس نے قبضہ کرکے وزیراعلی کا الیکشن کروایا۔ 
 ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن نے اگست میں ہونے والے جنرل اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کےسیکرٹری محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر ناجائز کیس بناے جا رہے ہیں ۔ہم گریڈ21 اور 22 کے ملازم ہیں ہمارے اوپرجھوٹا الزام ایم۔پی اے پیراشرف نےلگایا کہ ہم چاروں پستول لے کر ان کےگھر گئے۔جھوٹ کی ایک حد ہوتی ہےیہ جو مرضی کرلیں,جتنی مرضی ایف آئی ار بنا لیں ہم۔قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گیے۔اور عدالتوں میں پیش ہو کر انصاف لیتے رہیں گیے۔مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے کہا ہم نے عدالت کوبتا دیا کہ جھوٹی ایف آئی ار ہے 8جون کو عدالت میں ثبوت  پیش کریں گیے۔