اب انتخابات ہوں گے یا نہیں ? حکومت نے کون سےمشکل فیصلے کرلئے? اہم خبر

اب انتخابات ہوں گے یا نہیں ? حکومت نے کون سےمشکل فیصلے کرلئے? اہم خبر
کیپشن: Shahbaz Sharif,Fazal ur Rehman,Asif Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسمبلی اور حکومت کی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ عمران خان کا الٹی میٹم مسترد ۔آئی ایم ایف سے عمران حکومت کے معاہدے پر بدرریج عمل ہوگا ۔ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہم حکومت  کا خاتمہ اور فوری انتخابات چاہتے ہیں مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔