ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ، ساڑھے3 لاکھ ورکرز حصہ لیں گے

polio worker in lahore
کیپشن: polio worker in lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک : ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

  رپورٹ کے مطابق ملک میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا، مہم میں 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

مہم مں 3 لاکھ 40 ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں، جو بیک وقت پاکستان اور افغانستان میں کی جارہی ہے، وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے، جلد ملک کو اس بیماری سے پاک کریں گے۔وائرس کے خاتمے کیلئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔