عرفان ملک : شادباغ سےسرعام اغوا ہونے والی میٹرک کی طالبہ نے اپنے بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں ، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے پاکپتن لے جاکرزبردستی اس سے نکاح کی کوشش کی ، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
طالبہ (ع) کا کہنا تھا کہ ملزم اور اسکے ساتھی اسے ہفتے کو ہی قصور لے گئے تھے تاہم قصور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسے پاکپتن منتقل کردیا گیا جہاں اسے نکاح پر مجبور کیا گیا جب میں نے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔
پولیس کے دعوے کے برعکس طالبہ (ع) نے انکشاف کیا ہے کہ اسے رات کو عارف والہ کے ایک بس اڈے پر چھوڑ دیا گیا جہاں سے پہنچ کر اسے پولیس اپنے ساتھ لے آئی ۔