ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کو امتحانات لینے کی اجازت مل گئی

PPSC Exams
کیپشن: PPSC Exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحریری امتحانات لینے کی اجازت، محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تحریری پنجاب پبلک سروس کمیشن کےامتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے گئے تھے۔ کیسز میں کمی آتے ہی محکمہ صحت نے پی پی ایس سی کو تحریری امتحانات لینے کی اجازت دے دی۔ مراسلہ کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے امتحانات لئےجا سکیں گے۔ 

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء، ایل ایل بی (تین سالہ) کے سالانہ امتحانات 2021ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریگولراور لیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے آن لائن فارم15جون 2021ء ، ڈبل فیس کے ساتھ 16 تا 22جون2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔