ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائرہ قتل کیس;ملزم ظاہر جدون کو گرفتار کرلیا گیا

مائرہ قتل کیس;ملزم ظاہر جدون کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: mahira murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ڈیفنس لاہورمیں قتل ہونے والی برطانوی نژاد لڑکی ماہرہ کے قتل کیس میں پیشرفت ، ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لے لیاگیا , ماہر ہ کے والد کا کہنا ہے کہ قتل میں ان کی بیٹی کے دوست ملوث ہیں.
 تفصیلات کے مطابق پولیس نے مائر ہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لے لیا، مائر ہ کو 3مئی کو ڈیفنس لاہور میں قتل کردیا گیا تھا،ملزم کے وکیل زرک خا ن کے مطابق ظاہرجدون 27مئی تک ضمانت پر تھا،وہ اپنے بھائی اور کز ن کے ہمراہ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا،سٹی نیوز نیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے مائرہ کےوالدکا کہناتھا کہ ماہرہ کو اس کے دوست ورغلا کر پاکستان لائے اور پھر قتل کردیا، ماہرہ نے ظاہر جدون کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھئے: مائرہ ذوالفقار قتل کیس،مزید حقائق سامنےآگئے
اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ سجل اور اقرہ مقتولہ کی بہترین دوست تھی جو قتل بارے ضرور جانتی ہیں، جدون نے پولیس کی تفتیش پر اطمنان کا اظہار کیا ہے،ظاہر جدون بارے مائرہ کو لندن میں بھی خدشات تھے،مائرہ پریشان اور مشکل میں تھی جس سے خود نکلنے کے لیے پرامید تھی،مقتولہ مائرہ کے والد کاکہناتھا کہ ظاہر جدون کی مشکوک حرکات کی وجہ سے مائرہ نے شادی سے انکار کیا تھا ۔
ظاہر جدون اور سجل لندن میں مائرہ کے ساتھ پڑھتے تھے،ظاہر جدون فیس بک پر اپنی متنازع تصاویر اپ لوڈ ہونے کا الزام مائرہ پر لگاتا تھا،مائرہ ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو شادی سے انکار کر چکی تھی،پولیس افسران نے ملزمان گرفتار کی تسلی دی ہے جس پر یقین ہے ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مقتولہ کی دوست اقرا ہمدانی نے اپنا بیان پولیس کا ریکارڈ کرایا تھا،پولیس کو دیئےگئے بیان ک میں اقرا ہمدانی نے کہا کہ وہ نشہ کرکے سو رہی تھی نہیں پتہ مائرہ کو کب قتل کیا گیا ، اقرا ہمدانی کا  کہنا تھاکہ مائرہ کے قتل کا صبح پتہ چلاتوپولیس کواطلاع دی،مائرہ ،سجل اور میں واقعہ کی شام اکٹھے تھے،مجھے مائرہ کے قتل کا پتہ صبح چلا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer