مانیٹرنگ ڈیسک: طوفانی بارش یا موسلادھار بارش تو سب نے دیکھی ہوگی لیکن روس میں ہونے والی آگ کی خوفناک بارش نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، سڑک سے گزرنے والے راہ گیر چنگاریوں سے بچنےکیلئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں عجیب اور خوفناک واقعہ پیش آیا جب لوگ خوف و ہراس کے عالم میں اپنی جان بچانے کیلئے اندھا دھند بھاگنے لگے، اچانک آگ کی ہونے والی بارش اور دہکتی چنگاریاں ان کے اوپر پڑنے لگیں۔ اس خوفناک منظر کو 19 مئی کے روز سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں گرج چمک کے دوران سڑک پر لگےسی سی ٹی وی کیمروں نے اپنی آنکھ میں محفوظ کرلیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے موسم میں گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی ایک الیکٹرک پول پر جا گری جس سے پول پر لگا پرزہ دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کی چنگاریاں تیز بارش کی طرح زمین پر گریں۔