ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی کوشش رنگ لے آئی

Speaker Pervaiz Elahi
کیپشن: Chaudhry Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: اراکین اسمبلی کے لئے خوشخبری،کئی سالوں کی تاخیر کے بعد پنجاب اسمبلی کا نیا ایوان مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا کام مکمل ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں جون میں اجلاس ہو گا۔نئی عمارت کی تعمیر کا کام 2004 میں شروع ہوا تھا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تعمیراتی کام روک لیا گیا تھا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے دو شفٹوں میں کام کروایا۔ 

واضح رہے نئی عمارت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دئیےگئے ہیں جبکہ فائر ہائیڈرنٹس نئی عمارت کےاندر اور اردگرد نصب  کیے گئے ہیں۔ ممبران اسمبلی ملازمین اور مہمانوں کیلئے خوبصورت چبوترے پر کام  مکمل ہوگیا ہے، چبوتروں کی خوبصورتی کیلئے لکڑی پر تیار دلکش نقش و نگار کا کام جاری ہے۔

نئی عمارت سے ملحقہ سبزہ زار میں جدید آرائشی لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں۔ نئی عمارت کو دلکش بنانے کیلئے پھولوں کی کیاریوں کا کام بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اپنی نرسری سے پودے اور خوشبو والے پھول لگانے کیلئے مالی مصروف عمل ہیں اور نئی عمارت کی خوبصورتی کے لئے دیواروں پر رنگ روغن کیا گیا ہے۔