سٹی42:دنیا بھرکےرہنماؤں نےطیارہ حادثےپرپاکستانی عوام اورمتاثرین کےساتھ اظہاریکجہتی کیاہےاورتعزیتی پیغامات بھیجےہیں۔ بالی وڈاداکاروں نےحادثےپردکھ وافسوس کا اظہار کیا.
پی آئی اےکےلاہورسےکراچی جانےوالےطیارےکےتباہ ہونےکےبعددنیا بھر کے رہنماؤں نے مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےکراچی طیارہ حادثے پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہااس مشکل وقت میں امریکاپاکستان کےساتھ کھڑاہے۔
کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکاکہناہےکہ طیارہ حادثے کی خبر انتہائی دل خراش ہے۔ترک وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری ہمدردیاں پاکستانی بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔ ایرانی صدرحسن روحانی نےوزیراعظم عمران خان،پاکستانی حکومت اورعوام بالخصوص حادثےکےلواحقین سےہمدردی کااظہارکیا۔
سعودی حکومت کی جانب سےبھی واقعے پرافسوس اوردکھ کا اظہارکیاگیا۔افغان صدر اشرف غنی نےحکومت اور پاکستانی عوام سےتعزیت کی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےبھی افسوسناک واقعے پر تعزیتی ٹوئٹ کی۔بھارتی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کےرہنماراہول گاندھی نےحادثےپرشدید دکھ کا اظہارکیا۔
بالی وڈاداکاروں نےبھی حادثےپردکھ وافسوس کااظہارکیا۔بھارتی اداکارانوپم کھیرنےحادثےپرشدیدرنج وغم کا اظہارکرتے ہوئےجاں بحق افراداوران کےلواحقین کےلیےدعائیں کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکارانیل کپورنےطیارہ حادثےپرافسوس کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلیےدعائیں کیں۔اداکارہ ثناءخان نےحادثےپرافسوس کااظہارکیاہےجبکہ بھارتی گلوکارہنی سنگھ نےجاں بحق افرادکےلواحقین سے اظہاریکجہتی کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے طیارے حادثے میں 97 شہادتوں کی تصدیق ہو گيی، 19لاشیں لواحقین کے حوالے، بیشتر لاشیں ناقابل شناخت انگوٹھوں اور ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت جاری ہے۔ طیارے میں عملے کے 7 ارکان ، پنجاب بینک کے صدر ظفرمسعود،24 نیوز کے سینئرڈائریکٹر پروگرامنگ انصارعلی نقوی, پنجاب حکومت کے سیکرٹری خالد شیردل سمیت 98 مسافر سوار تھے۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کہتے ہیں جسے بھی ذمے دارٹھہرایا گیا اسے تحقیقات کیلئے پیش کرینگے، پیپلز پارٹی نےطیارے حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔