ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کورونا ریلیف فنڈز کیلئے درخواستیں منظور

پی سی بی کورونا ریلیف فنڈز کیلئے درخواستیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہبازعلی ) پی سی بی کورونا ریلیف فنڈ ملک بھر سے 162 افراد کی درخواستیں منظور، فنڈز عید کے پانچ روز بعد ادا کردئیے جائیں گے، مقررہ وقت بعد آنے والی درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔

پی سی بی کورونا ریلیف فنڈ ملک بھر سے 162 افراد کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 94 گراؤنڈز مین اور 16 فرسٹ کرکٹرز 31 اسکوررز، 20 امپائرز اور 1 میچ ریفری مقررہ قوائد و ضوابط پر پورا اترے ہیں اور ان کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

جن لوگوں کی درخواستیں قواعد وضوابط کے مطابق ہیں ان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی مقررہ وقت کے بعد آنے والی درخواستیں بھی منظور کرلی گئی ہیں۔

پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو 25 ہزار، میچ آفیشلز کو 15 ہزار روپے، اسکورر اور گراؤنڈ اسٹاف کو دس دس ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

وقت کی کمی کے باعث عید سے قبل ریلیف فنڈ کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی تاہم عید کی چھٹیوں کے بعد پانچ دنوں میں ریلیف فنڈ کی ادائیگی کردی جائے گی۔