ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

شہباز شریف کا سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت , کہتےہیں کہ انصار نقوی کا سب کے ساتھ محبتیں بانٹنے والا رشتہ تھا وہ بہترین پیشہ وارانہ قابلیت رکھنے والے نامور صحافی تھے، میڈیا انڈسٹری اور ان کے ساتھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گے.
میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ انصار نقوی سمیت پی آئی اے کی بدقسمت پرواز میں جاں بحق ہونے والے تمام اہل وطن کی وفات پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے.انھوں نےکہاکہ انصار نقوی کا سب کے ساتھ محبتیں بانٹنے والا رشتہ تھا۔ وہ بہترین پیشہ وارانہ قابلیت رکھنے والے نامور صحافی تھے، میڈیا انڈسٹری اور ان کے ساتھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جبکہ صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گےاور اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

خیال رہے کہ ٹوئنٹی فورنیوزکےسینئرڈائریکٹرکرنٹ افیئرز،پروگرامنگ انصارنقوی طیارہ حادثےمیں شہیدہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نےانصارنقوی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عمران اسماعیل نے انصار نقوی کی اہلیہ کو شہادت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انصارنقوی کے صاحبزادے شاہ زیب انصار تمام احباب اور دوستوں سےدعاوں کی درخواست کرتےہوئےکہاکہ ان کےبابااب دنیامیں نہیں رہے. انہوں نےکہاکہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہےجس کاازالہ ممکن نہیں،خاندان کیلئےبڑاسانحہ اوردکھ کالمحہ ہے جبکہ انصارنقوی شہیدکےبھائی شفاعت نقوی کہتےہیں کہ انصارنقوی ناصرف اہلخانہ بلکہ اہل محلہ سےبھی نہایت شفقت سےپیش آتےتھے۔
انصارعلی نقوی کی شہادت پرسٹی نیوز فیملی کا دل گرفتہ ہے جبکہ سینئر صحافی اور انصار نقوی کے دوست احباب بھی غم میں مبتلا ہیں۔  انصارنقوی کےعزیزواقارب کا کہنا ہے کہ انصارنقوی شہیدہمیشہ دوستوں کی طرح پیش آتے تھے اور اپنا کام انتہائی ایمانداری سے کرتے تھے۔