محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مختص بجٹ کی مکمل ادائیگی نہ ہو سکی

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مختص بجٹ کی مکمل ادائیگی نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکو رواں مالی سال کےمختص کردہ بجٹ میں سے 70 فیصد جاری کیا گیا،  محکمے نے وہ بھی مکمل استعمال نہیں کیا.
رواں مالی سال سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےلیےمختص کردہ 22 ارب کےبجٹ میں سے17 ارب 64 کروڑ جاری ہوئے جس میں سےصرف 8 ارب 14 کروڑ استعمال میں لایا جا سکا.
رواں مالی سال میں سروسز ہسپتال کی گائنی اپگریڈیشن کےلیے12 کروڑ جبکہ ہاسٹل کی تعمیر کےلیے10کروڑ مختص کیےگئے، ہسپتال ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کےلیے73 کروڑ مختص ہوئےجن میں سےصرف 9 کروڑ جاری کیےجا سکے، ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سےرواں مالی سال کا ہدف مکمل مزید1 کروڑ 50 لاکھ مانگے گئےجو اب تک جاری نہ ہوسکے۔
گنگارام ہسپتال میں تعمیرکیےجانےوالے600 سو بستروں کےماں بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد تو رکھ دیا گیا مگر منصوبے کی اب تک کھدائی ہی مکمل ہوسکی،منصوبےکےلیے50 کروڑ کی رقم مختص کی گئی، ذرائع کے مطابق رقم تین ماہ تک جاری ہی نہ کی جا سکی جس سے کام میں خلل پڑا، فاطمہ جناح یونیورسٹی کےہاسٹل اوور ہیڈ برج کی تعمیر کےلیے7 کروڑمختص کیےگئے، انتظامیہ کے مطابق برج کی تعمیر کا منصوبہ جولائی میں مکمل کر لیا جائے گا۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے لیےمختص کردہ بجٹ میں سے تقریبا 70 فیصد جاری ہواوہ بھی مکمل استعمال میں نہ لایا جا سکا، شہرمیں جاری اور نئےتمام ہی منصوبے رواں مالی سال کا ہدف مکمل کرنےسے قاصر ہیں۔