گورنر پنجاب کی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

 گورنر پنجاب کی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گورنر پنجاب چودھری محمد سرورعید لاہور میں منائیں گے، گورنر پنجاب نےعوام سےبھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی۔
قذافی بٹ:  گورنر پنجاب نےاپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ سانحات میں عوام سادگی سے عید منائیں،عوام عید پر طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونےوالوں اور انکے غمزدہ خاندانوں کواپنی دعاوں میں یاد رکھیں.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام عید کےموقع پر گھروں میں رہ کر خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، چودھری محمد سرور نےکہا کہ عوام اپنی دعاوں میں مظلوم کشمیریوں کوبھی یاد رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ عید پر سب کو کہہ دیا کہ جس نے بھی بات کرنا ہے واٹس ایپ پر کرلے۔

علاوہ ازیں راوی روڈ پرراشن تقسیم کرنےکی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے اچھےکاموں پر بھی تنقید کرتی ہے، گزشتہ 4 سالوں میں 22 ارب اورہمارے دور میں صرف 3 ارب کی سبسڈی دی گئی، چینی انکوائری کمیشن رپورٹ میں جس کسی کا بھی نام تھا،عمران خان نے اس رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیا۔
چودھری محمد سرورکا کہنا تھا کہ ہم غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتےہوئے کورونا کو سیریس نہیں لے رہے، جس کےنتائج بھیانک ہوسکتے ہیں ،،وزیراعظم نےلاک ڈاون میں نرمی بھوک سےمرنے سےبچنے کےلیےکی۔
ہلال احمرکےچیئرمین ابرار الحق نے وزیراعظم کو پاکستان کا ارطغرل غازی قراردیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
گورنر پنجاب نےطیارہ حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس جہاز کےکیپٹن سجاد گل اور ان کے بھائیوں کے ساتھ پرانے تعلقات تھے۔

خیال رہے کہ گز‌شتہ روز ہونے والے طیارے حادثے میں 97 شہادتوں کی تصدیق ہو گيی، 19لاشیں لواحقین کے حوالے، بیشتر لاشیں ناقابل شناخت انگوٹھوں اور ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت جاری ہے۔ طیارے میں عملے کے 7 ارکان  ، پنجاب بینک کے صدر ظفرمسعود،24 نیوز کے سینئرڈائریکٹر پروگرامنگ انصارنقوی,  پنجاب حکومت کے سیکرٹری خالد شیردل سمیت 98 مسافر سوار تھے۔