لاہورکا موسم کیسا رہیگا،پنجاب کے کن شہروں میں بارش ہوگی، جانئے

لاہورکا موسم کیسا رہیگا،پنجاب کے کن شہروں میں بارش ہوگی، جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) 29 رمضان المبارک  اور آج لاہورشہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دوسرے حصوں میں  بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگاجبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم شام یا رات کو اسلام آباد ،راولپنڈی ،گوجرنوالہ ، سیالکوٹ ،ساہیوال ،فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

سرگودھا، میانوالی ،بھکر، فیصل آباد ، راولپنڈی، چکوال، ٹیکسلا، اٹک، جنڈ، لاوہ، گوجرخان، کوٹلی ستیاں اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اس دوران لاہور میں بھی بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا جبکہ ژوب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، سکھر اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہیگا،شام یا رات کے دوران میں دیر، چترال ، سوات ، مانسہرہ ، کوہاٹ ،ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،وادی پشاور،خیبر، بونیر، مردان، نوشہرہ، کرم ، باجوڑ،کوہستان ، بٹگرام ، صوابی اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گزشتہ روز بھی محکمہ موسمیات نے شام یا رات کے اوقات میں گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ، سیالکوٹ، جھنگ ، گجرات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی تھی،اس دوران لاہور میں بھی بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا

M .SAJID .KHAN

Content Writer