افسوسناک واقعہ میں 5 سالہ بچہ اور ماں جاں بحق

افسوسناک واقعہ میں 5 سالہ بچہ اور ماں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں کےقریب مدینہ کالونی گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، مدینہ کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں کےقریب مدینہ کالونی گھر میں سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔عارف نامی شخص نے گھر میں ایل پی جی سلنڈرز کا گودام بنا رکھا تھا،عارف گیس فلنگ کا کام کرتا، دوران فلنگ سلنڈر میں آگ لگی اوردھماکہ ہوگیا،عارف کی22سالہ بہوسمیرااور5سالہ بیٹااللہ دتہ جھلس کرموقع پرجاں بحق ہوگئے،پولیس نےلاشوں کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کے لئےمردہ خانہ منتقل کردیا۔

گزشتہ دنوں  سبزہ زار میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، آتشزدگی سے چھ گاڑیاں، پانچ موٹرسائیکلیں، ٹائر شاپ سمیت لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا،عینی شاہدین کے مطابق سلنڈرز کی دکان کے قریب ایک کپڑے کو آگ لگی جس کے باعث ایک گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے لگنےوالی آگ نے پاس موجود گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، لکڑی کے فرنیچر اور ٹائروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو کے مطابق آتشزدگی سے چھ گاڑیاں، پانچ موٹرسائیکلیں، ٹائر شاپ، پان شاپ، فرنیچر نیلام گھر اور چائے کا ہوٹل جل کر خاکستر ہوگئے، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔متعلقہ پولیس سٹیشن کے اہلکار اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

دوسری جانب شہر میں بڑھتے ہوئے سلنڈر دھماکوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے 15 نکاتی ایس او پیز جاری کی گئی، عملدرآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے لیے 10 سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا بڑھتے ہوئے سلنڈر دھماکوں کے پیش نظر شہر میں ناقص ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت اور منتقلی کے خلاف اہم اقدام، شہر کی 13 سو ایل پی جی شاپس میں سے فائر سیفٹی ٹریننگ کا حصہ نہ بننے والی 900 دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer