ٹریفک وارڈنز کیلئے بڑی خوشخبری

 ٹریفک وارڈنز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنزروڈ(عابدچودھری)سٹی ٹریفک پولیس نے عید پرشہر میں ٹریفک پلان جاری کردیا۔سی ٹی اونے لیڈی وارڈنز کو عید پر 5چھٹیاں دے دیں اور 2ہزار190 میل وارڈنزکو تعینات کردیا۔

سی ٹی او سید حماد عابد کے مطابق عیدالفطر کے تینوں دن مجموعی طور پر 2190 وارڈنز  تعینات ہوں گے۔ ڈویژنل افسروں کی زیر نگرانی11 ڈی ایس پیز،120 انسپکٹرز تعینات ہوں گے جبکہ مصروف مارکیٹوں میں ٹریفک کا بہاؤ جاری رکھنے  کے لئے 103 انسپکٹرز،  110 کانسٹیبلز  اور  398 وارڈنز تعینات کردئیے گئے ہیں۔

شاپنگ مالز کے باہر رانگ پارکنگ اورسموتھ ٹریفک کیلئے17 انسپکٹرز اور  65 وارڈنز  تعینات ہوں گے جبکہ شہر کے اڈا جات پر سرکل افسروں کی نگرانی میں 80 وارڈن تعینات کیے گئے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 32 وارڈنز  کو  تعینات کیا گیا۔دوسری جانب سی ٹی او سید حماد عابد نے لیڈی وارڈنز، اسسٹنٹ اورسینئر لیڈی وارڈنز کو عیدالفطر  پر  پانچ چھٹیاں دے دیں۔

یاد رہے کہ  چند روز قبل  ٹریفک وارڈنز  کے لئے  قرض کا اعلان کیا گیا تھا،  چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز و اہلکاروں کو ویلفئیر فنڈ سے پچاس ہزار تک قرض ملے گا ، قرض کی ماہانہ تنخواہ میں سے کٹوتی ہوگی، وارڈنز کو قرضہ دینے کے لیے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں ۔

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی اپنی کمیٹی درخواست دہندہ کا کیس سنے گی، ہر ماہ دس وارڈنز و اہلکاروں کو قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ قرض کی قسط ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا نہ کرنے والے کی تنخواہ بند کر دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قرضہ کی وصولی چوتھے سکیل تک ایک ہزار ،نویں سکیل تک دو ہزار جبکہ چودہ سکیل تک کے وارڈنز کی تنخواہ سے ماہانہ تین ہزار تک کٹوتی ہو گی۔
 


 

Shazia Bashir

Content Writer