ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیمان شاہ اور بامسی بھی پاکستانیوں کے شکر گزار

سلیمان شاہ اور بامسی بھی پاکستانیوں کے شکر گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )مقبول عام ترک ڈرامے ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کے والد اور قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے سردار گوکخان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سردار گوکخان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ سردار گوکخان نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔سردار گوکخان نے اپنے پیغام میں جلد پاکستان آنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔اُنہوں نے اپنا یہ پیغام پاکستان کی قومی زبان ’اُردو‘ میں اور اُس کے ساتھ ہی ترکش زبان میں بھی لکھا۔

دوسری جانب ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی‘ کا کردار اداکرنے والے ’نورالدین سونمیر‘ نے بھی انسٹاگرام پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی۔اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نوازالدین سونمیر نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تمام پاکستانی مداحوں کو سلام بھی پیش کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer