ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ملازمین کیلئے بُری خبر

ایل ڈی اے ملازمین کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درِنایاب ) وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس، ایل ڈی اے ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے اور ایل ڈی اے میں ہفتہ اتوار چھٹی کا ایجنڈا مسترد کردیا گیا۔

ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر ظفر نصراللہ، کمشنر لاہور ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، میجر (ر) برہان احمد، انجینئر عامر قریشی، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر فارقلیط میر اور چیف انجینئر مظہر حسین خان سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا، گورننگ باڈی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ایم ڈی واسا کی تقرری کے لئے طریقہ کار میں ترمیم کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس پر اتھارٹی نے حکومت پنجاب کی منظوری اور رائے لینے کی ہدایت کی۔ واسا میں نان پی ای سی ممبرز انجینئرز کو ایکسیئن کے عہدے پر ترقی نہ دینے کا ایجنڈا بھی ریگولیشن ونگ کی مشاورت سے مشروط کردیا گیا۔

ایل ڈی اے کے افسران و ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا ایجنڈا پیش کیا گیا جسے مسترد کردیا گیا اور ایچ آر کمیٹی میں مزید رائے کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایل ڈی اے ملازمین کو 10 ہزار عید الاؤنس دینے کی بجائے 7 ہزار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔