پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو جعلی کولڈ ڈرنکس پینے سے بچالیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو جعلی کولڈ ڈرنکس پینے سے بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر رمضان اور عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، 5 ہزار سے زائد تیار، ایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکڑی گھر کے اندر لگائی گئی تھی، بھاری مقدار میں مصنوعی مٹھاس، فلیورز، کیمیکلز، جعلی لیبلز اور ڈھکن برآمد کرکے 2 مشینیں،4 سلنڈر، موٹر، پریشر مشین ضبط کرلی ہیں،جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق گندے پانی، کیمیکلز، مصنوعی فلیورز اور رنگوں سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھی، کیمیکلز سے تیار ڈرنکس کینسر، معدے کے السر جیسی موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں، معروف برانڈز کی نقل تیار کر کے دیہاتوں، بس سٹینڈز، مسافر خانوں اور چھوٹے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جاتی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer